Tuesday 13 September 2011

سورہ انشراہ ٩٤Soorah Nasra 94








سورہ انشراہ ٩٤

دنیا کی سب سے بڑی طاقت کوئی شے ہے جو ابھی تک انسان کی سمجھ میں نہیں آئ، یہ بات سبھی مانتے ہیں چاہے وہ آستک ہوں یا ناستک. اسکا مقام عظیم الشان ہے. وہ کسی کو نہیں سیٹھتا نہ کسی کو سزا دیتا ہے، نہ انعام ٠ ایک محمّد ایسے ہیں جو اس سے اپنا درجہ برتر مانتے اور منواتے ہیں٠ اس سے اپنی عزت کرواتے ہے، خود اسکی نظر میں قدر منزلت کے پیکر بنے ہوئے ہیں . محمّد کا الله انکو آپ جناب کرکے مخاطب کرتا ہے، انکی خیریت طلبی کرتا ہے اور انکو راستہ دکھلاتا ہے٠ مسلمان بھی محمّد کو الله سے برتر مانتے ہیں . وہ اس بات کو مانے یا نہ مانے مگر انکے لا شعور میں ایسا ہے. محمّد کی شان میں نعتیہ مشاعرے آے دن ہوا کرتے ہیں، الله کی شان میں حمدیہ مشاعرہ کبھی سننے کو نہیں ملتا. الله کے معارف تو صوفی سنت ہوا کرتے ہیں جوعالم وجد میں کبھی کبھی خود الله کاپیکر اختیار کر لیتے ہیں٠ انل حق کہنے لگ جاتے ہیں٠ سوره هذا میں ملاحظہ ہو کہ اپنے عزت مآب محمّد سے الله کس طرح باتیں کرتا ہے.نمازیو !٠ دھرم اور مذھب کا سب سے بڑا بیر ہے ناستیکوں اور ملحدوں سے . وہ اپنے رایج کئے ہوئے خداؤں اور بھگوانون کو نہ ماننے والوں کو اپنی گالیوں کا مستحق سمجھتے ہیں. کوئی مذہب بھی دہریت کو ایک پل بھی برداشت نہیں کرپا تا. ملّا سمجھتے ہیں کہ خدا کو نہ تسلیم کرنے والا کوئی بھی پاپ کرسکتا ہے کیوں کہ اسے کسی کا خوف نہیں. ملّا نہیں سمجھتے کہ فرد ناستک ہونے سے پہلے آستک ہوتا ہے اور تمام دھرموں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ہی استواری مرکز پر قایم ہوتا ہے. وہ انکی فطری باتوں کو اپنا کر تھوتھے کچرے کو کوڑے دان میں ڈال دیتا ہے. یہی تھوتھی باتیں ہوتی ہیں مذہبوں کی غذا. الحاد ہے سچے دھرم کی کسوٹی ہوتی ہے. پکّے دھرمی کچچے ابسان ہوتے ہیں٠ ناستیکتا شخصیت کا معیارہے. ایک ناستک کے سامنے بڑے بڑے عالم فاضل ، گیانی دھیانی مچھر کی طرح اڑ جاتے ہیں٠ پچھلے دنوں کچھ ٹکیہ چور دھرماندہر نیتاؤں نے سابق الیکشن کمیشن لنگدوہ پرالزام لگایا تھا کہ وہ کرشچن ہیں اس لئے سونیا گاندھی کا لحاظ کرتے ہیں. جواب میں لنگدوہ نے کہا میں ناستک ہوں اوروہ نیتا ناستک کا مطلب بھی نہیں جانتے . بعد میں مینے اخبار میں پڑھا کہ عالمی ریکارڈ میں عالی جناب لنگ دوہ کا بیسواں مقام ہے٠

No comments:

Post a Comment