Friday 22 January 2016

सूरह कुहफ़


******

ELAN


*****

اعلان

ڈر سے، مصلحت سے یا نادانی سے  
ابھی تک میں انٹرنیٹ پر اپنی پردہ پوشی کر رہا تھا  
میری عمر ٧١ سال کی ہو چکی ہے 
اور مجھ میں اتنی بلوغت آ گئی ہے کہ
 میں اپنی حقیقت بیان کر سکوں 
میری تصویر جو بلاگ پر لگی ہی ہے 
وہ میرا نو سال کا بچپن ہے 
آج سے بلاغ پر میری موجودہ تصویر ہوگی 
میرا نام محمّد جنید خان ، میرے والدین کا رکھکھا ہوا ہے 
سن بلوغت میں آنے کے بعد میں نے لفظ محمّد اور خان کو
 بے معنی اور غیر ضروری سمجھا اورانہیں نام سے نکال دیا
بہت دنوں تک میں جنید مانو ماتر کے نام سے لکھتا رہا  
جب میں نے قران میں لفظ منکر کو دیکھا اور سمجھا تو یہ مجھے بھا گیا ، بس دوسرے لمحے ہی میں منکر ہو گیا 

منکر کا مطلب ہے کہ اسلام میں آکر 
 اس سے پھر جانا جسکی سزا ہے قتل
اپنی ذاتی سمجھ اور شعور پانے کے بعد 
میں اسلام کا منکر ہو گیا . 
آپ مجھے ملحد بھی کہ سکتے ہیں
اس صداقت کو پانے کے بعد میں جنید منکر ہو گیا 
شکر ہے میں کسی اسلامی ملک میں نہیں ہوں ورنہ اب تک منصور کے انجام کو جا لگتا 
دوسری بات 
میرے مضامین میں مسلم بنام مومن کی لمبی بحثیں ملتی ہیں . مومن کی اصلیت جان لینے کے بعد  
مومن مجھے عزیز ہو گیا 
میری تحریک کبھی نظم (شاعری)میں ہوتی ہے 
تو کبھی نثر میں . 
نظم میں میں منکر کو تخلص کرتا ہوں 
اور نثر میں ج مومن کے نام سے رہتا ہوں . 
اب ج کی جگہ جنید ہوگا 
اب مجھے سچ ہونے ، سچ بولنے اور سچ لکھنے میں 
کوئی ڈر  نہیں لگتا. 
٨-١٢-١٩٤٤- ٢٢-١-٢٠١٦ +++